جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان اورحافظ سعید ، چودھری شجاعت حسین کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے حافظ سعید کی نظربندی کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ قرار دینے پر کہا ہے کہ جب نیشنل ایکشن پلان بنا تو میں اور مشاہد حسین سید نے اس میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کی تھی جس میں کسی جگہ پر بھی حافظ سعید کا ذکر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر کشمیری حریت رہنما مشعال یاسین ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں جبکہ ہم تو کئی سال سے کہہ رہے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ گفتگو کیے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا لیکن اس کیلئے پاکستان کی موجودہ حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا، پچھلی حکومتوں کے دوران تعلقات میں کشیدگی تھی لیکن اس کے باوجود باہمی دوروں اور وفود کے تبادلہ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن اب یہ کام بالکل ٹھپ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افسوس کی بات یہ ہے کہ خطے کے تین بڑے ممالک ایران، بھارت اور افغانستان ہیں جن میں سے دو کے ساتھ تو حکومت تسلیم کرتی ہے کہ تعلقات خراب ہیں لیکن تیسرے کے ساتھ بھی تعلقات کو ہم اتنا بہتر نہیں کہہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال یاسین ملک سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہئے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیئے بغیر برصغیر ہند کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ مشعال ملک نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھانے اور کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرنے پر چودھری شجاعت حسین سے دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…