بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ہاں! روس کی وجہ سے ایسا ہورہاہے،سرتاج عزیزکا اعتراف،مزید پیش رفت کا اعلان

datetime 11  فروری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں چین اور روس کے کردار سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے ‘ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے 21 ویں صدی ایشیاء کی ہے ‘ بدلتے حالات اور صورتحال سے باخبر رہنا سفارتکاروں کی ذمہ داری ہے ‘ بھارت پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش

کر رہا ہے‘سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ وہ ہفتہ کویہاں پاکستان انسٹی ٹیو ٹ اور انٹرنیشنل افیئر زمیں خطاب کے دوران خارجہ پالیسی سے متعلق اظہار خیال کر رہے تھے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں۔ بدلتے حالات اور صورتحال سے باخبر رہنا سفارتکاروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتی ماہرین بدلتے حالات پر گہری نظر رکھیں اور رہنمائی کریں۔ خطے میں چین اور روس کے کردار سے صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 19 ویں صدی کی تاریخ ایک مرتبہ پھر خود کو دہرائے گی۔ خطے میں معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے 21 ویں صدی ایشیاء کی ہے۔ جنوبی ایشیاء کے ممالک کی معیشتیں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کے چین سے قریبی تعلقات ہیں ۔ پاکستان کے روس سے تعلقات بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…