جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 1میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ، شدید پتھراؤ سے 7طالبعلم زخمی

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 1میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم اور شدید پتھراؤ سے 7طالبعلم زخمی ‘ وائس چانسلر نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس ہا سٹل

نمبر 1میں دو طلباء4 تنظیموں کے درمیان جھگڑا کا واقعہ ہوا ہے ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے دوسری طلبہ تنظیم پر الزام عائد کیا گیا کہ دوسری طلبہ تنظیم نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے طلبہ گروپو ں پر حملہ کیا اور ان کو زدو کوب کیا ہے جمعہ کے روز جب دونوں گروپوں کے طلبہ کا آمنا سامنا ہوا تو پہلے کچھ تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد دونوں گروپو ں کے طلبہ دست و گریبان ہو گئے اور بعد ازاں دونوں طرف سے پتھرا? کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پولیس طلب کرلی گئی ، پو لیس کی بھاری نفری کئی گھنٹے مو قع پر موجود رہی لیکن پھر بھی علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر تا رہا، پتھر ا? سے 7طلباء4 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، طلبا تنظیموں کے درمیان پتھرا? کے دوران ہا سٹل نمبر 1کے تمام دروازے بند کر دئیے گئے لیکن پھر بھی ایک بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین ہال ڈاکٹر عابد حسین کی سربراہی میں 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…