اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرفورس آئندہ چند برسوں میں 150 جے ایف 17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرےگی ،پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک کا غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاک فضائیہ 2017 میں
مزید 50 جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدے گی۔ یہ طیارے تین مختلف معیارات میںموجود ہیں جن میں بلاک ون ، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50 بلاک ون طیارے بنا چکا ہے جبکہ بلاک ٹو کے 50 طیاروںمیں سے 20 تیار کئے جاچکے ہیں ، پاکستان 2017 میں مزید بلاک ٹو ائیرکرافٹ تیار کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کے روایتی حریف بھارت کی مودی سرکار پاکستان کی فضائی دفاعی قوت سے مقابلے کیلئے فرانس کے ساتھ جدید رافیل طیاروں کے حصول کیلئے معاہدہ کرچکی ہے۔
پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس،ائیر مارشل ارشد ملک،جے ایف 17 لڑاکا طیارے