بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’افواج پاکستان کی شاندار کاوش‘‘ بڑی سپر پاورز سمیت 36ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقیں’’ امن2017‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں’’امن 2017‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 36 ممالک کی بحریہ حصہ لے رہی ہے، امن مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے،

روس کے 3 اورامریکا کے 4 جنگی بحری جہازشریک ہورہے ہیں۔ مشقوں میں آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، امریکا، برطانیہ ، جاپان اور روس کے دستے بھی بحری اثاثوں کے ساتھ مشقوں میں شریک ہیں اور اپنے بحری اثاثوں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔ ادھر پاک بحریہ 2017 امن مشقوں کے آغاز کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف حسینی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں ۔ اب تک جتنی جنگیں بھی ہوئیں وہ رابطوں کے فقدان اور غلط فہمیوں سے ہوئی ۔ مسائل کا حل جنگوں میں نہیں ہے ۔ سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر امن کو فروغ دینا ہو گا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد خطے میں بحری قذافوں کی روک تھام ‘ تجارت کے فروغ بہتر ہم آہنگی اور امن کے لئے ہے ۔ملکی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے دنیا میں امن کی ضرورت ہے ہمیں امن کی پالیسی پر توجہ دینا ہو گی ۔اب تک زیادہ تر جنگیں رابطوں کے فقدان اور غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی ۔

ہمیں آپس میں کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 36 ملکوں کو امن مشقوں میں حصہ لینے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امن فروغ کے لئے یہاں پر اکٹھے ہوئے ہیں ۔ اگلے پانچ دنوں میں ہم تمام تنازعات کو بھلا کر آپس میں بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ۔ واضح رہے کہ

پاک بحریہ 2017 امن مشقوں کا آغاز کراچی میں شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں 9 ملکوں کے بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں ۔ ان میں چین کے 3 ‘ جاپان کے 2 بی تھری اور 3 لڑاکا طیارے روس کے بھی 3 ‘ امریکہ کے 4 جنگی بحری بیڑے حصہ لے رہے ہیں ۔ انڈونیشیا ‘ آسٹریلیا‘ ترکی ‘ برطانیہ کا ایک ایک جنگی جہاز مشقوں میں حصہ لے رہا ہے

اس کے علاوہ ایران ‘ بنگلہ دیش ‘ سری لنکا ‘ ڈنمارک اور مصر سمیت دیگر ممالک بھی امن مشقوں کا حصہ بن رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھارت کی جانب سے ایک جاسوس ایٹمی آبدو ز نے پاکستان میں گھس بیٹھ کی تھی جسے پا کستان نے مار بھگایا۔ان مشقوں سے پاکستان کی دفاعی قو میں بے پناہ اضافہ ہوگا جس سے آئندہ بھارت یا کسی بھی ملک کو ایسے حملے کرنے کی جرات نہیں ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…