اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تشدد کاشکار گھریلو طیبہ کے کیس نے نیا موڈ لے لیا۔طیبہ کے والدنے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم خان اور انکی اہلیہ کو معاف کردیا ۔تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں بچی کے والداعظم نے مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا کہ طیبہ کی والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے ۔ میں
ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم خان اور انکی اہلیہ کومعاف کرتا ہوں۔فاضل جج راجہ آصف نے کہا کہ آپ کو جو کہنا ہے تحریری طور پر کہیں جس پر طیبہ کے والد اعظم نے کہا کہ میں تحریری طور پر بھی مقدمے سے دستبرداری لکھ کے دیتا ہوں۔مقدمہ بے بنیاد ہے۔میں سپریم کورٹ میں بھی دباؤ میں آگیا تھا ۔جس پر فاضل جج راجہ آصف نے کہا آپ پہلے بھی بیان دیکر مکر چکے ہیں ۔آپ دباؤ میں نہ آئیں عدالت آپ کا تحفظ کریگی۔