اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر ملز،چوہدری اور حبیب شوگر ملز کو کام سے روک دیا۔عدالت نےایک ہفتے تک کرشنگ نہ کرنے کی پابندی عائدکردی ہے۔ اس فیصلے پر جہانگیر ترین نہال ہیں اور کہاہےکہ شریفوں کیخلاف لمبی لڑائی لڑی۔سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر مل کو کام سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیاکہ ایک توغلط بیانی اور پھر اس پر حکم عدولی بھی ،حکم امتناع کےباوجود شوگرملزپرکام کیسے جاری رہا؟عدالت نے جہانگیرترین کی جے ڈی ڈبلیوشوگرملزکی اپیل منظورکرلی جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا عدالتی فیصلے سے دل خوش ہو گیا ۔دوران سماعت درخواست گذار کے وکیل اعتزاز احسن نے کہاکہ خدشہ ہےکہ قطری خط کی طرح کچھ اور نہ آجائے۔اتفاق شوگرمل کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ کرشنگ روکی توملازمیں بیروزگارہوجائیں گے۔سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کاعبوری حکمنامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری اور حسیب شوگر ملز کو بھی ایک ہفتے تک کرشنگ نہ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کیس میں توہین عدالت ثابت ہونے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پراپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے آج شریف فیملی کی ایک اورکرپشن عوام کے سامنے آگئی ہے ۔