جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری نے ساتھیوں سے مشاورت جلد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اہم سیاسی امور پر معتبر اور قابل اعتماد حلقوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ مکمل کر لیا اور وہ جلد دبئی سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی پر قومی معاملات پر بالعموم اور کراچی کے سیاسی امور پر بالخصوص اہم فیصلے متوقع ہیں جس سے سیاسی ہلچل میں بھرپور اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ خیال رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں پارٹی شریک چیئر مین سے ملاقات کی تھی جس میں سندھ کابینہ میں نئے وزراء شامل اور نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی سمیت اہم فیصلے کئے گئے تھے۔ علاوہ ازیں آصف علی زرداری اور رحمن ملک سے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں عشرت العباد کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا جلد اعلان کرنے پر اتفاق جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آصف علی زرداری اور رحمن ملک نے بحیثیت گورنر سندھ عشرت العباد کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر رحمن ملک نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملک کو متحد ہو کر لڑنا ہو گا، موجودہ مشکل حالات سے نکلنے کے لئے پاکستان کو سخت پالیسی اختیار کرنا ہو گی جبکہ عشرت العباد نے بھی رحمن ملک کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آٹھ نکاتی ایڈوائس پیش کرنے پر تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…