اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن کامران شاہد نےانکشاف کیاہے کہ پنجاب پولیس نے سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کے خلاف لاہورمیں اپنے دفترمیں اختیارات کے ناجائزاستعمال پرایک ایف آئی آردرج کی تھی جس کے جواب میں سپیکرقومی اسمبلی نے آئی جی پنجاب کوایک خط بھی لکھاتھا کہ اگرکراس ایف آئی آرنہ کاٹی گئی توپھرمتعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی کواوایس ڈی نیادیاجائے گا ۔
سپیکرقومی اسمبلی کےاس خط کے دبائوپرپولیس نے ایازصادق کے خلاف درج ایف آئی آرکے خلاف بھی ایک ایف آئی آردرج کی تھی ۔اس معاملے پر کامران شاہد نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال پنجاب میں حکومت کرنے کے بائوجود بھی تھانہ کلچرتبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی واضح مثال ایازصادق کے خلاف پنجاب پولیس کی آیف آئی آرہے جس کوابھی تک حتمی انجام تک نہیں پہنچایاجاسکاہے۔