کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں زمین آگ اگلنے لگی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی مرکزی سڑک پرگیس کے پائپ لیک ہونے سےآگ لگی ہوئی ہے اوراس کے شعلے بھی دکھائی دےرہے ہیں اوربعض شہری آگ زیادہ ہونے پرپانی سے اس کوبجھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
اورنگی ٹائون کے رہائشیوں کااس سلسلے میں کہناہے کہ سڑک کے درمیان میں بچھی ہوئی پائپ لائن سے گیس کی لیکیج معمول بن چکی ہے اورکئی مرتبہ اس گیس لیکیج کے بارے میں اعلی حکام کوبھی بتایاگیاہے لیکن ہماری طرف سے اطلاع دینے کے بائوجود کوئی بھی اہلکاراس گیس لائن کی مرمت کےلئے نہیں آیاہے ۔رہائشیوں کاکہناہے کہ اعلی حکام سے جب بھی اس مسئلے کے حل کےلئے کہاجاتاہے توجواب دیاجاتاہے کہ ہمارے پاس فنڈزنہیں ہیں ۔رہائشئیوں کاکہناہے کہ اس گیس لیکیج کی وجہ سے بڑے توبڑے اب توبچوں اورطلباکی زندگیوں کوبھی خطرہ ہے جوکہ روزانہ اس سڑک پراس لیک ہونے والی گیس پائپ لائن کےپاس سے گزرکرسکولوں کوجاتے اورگھروں کوواپس آتے ہیں ۔