ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

معروف چاکلیٹ بنانے والی کمپنی اورڈان بریڈ کے پروڈکشن یونٹ پرچھاپہ،نتیجہ کیا نکلا؟حیرت انگیز صورتحال

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )پنجاب فوڈٖ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنی ٰ رشید اور ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے خالد اینڈ کمپنی (چاکلیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ )کوٹ لکھپت کو ناقص جسمانی صفائی ،فالتو سامان کی موجودگی ،سویا لیسیتھین کی خراب صورتحال ، کھلی ہوئی نالیوں اور مصنوعات کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کے باعث 50000 روپے جرمانہ ، فریش ان (پراڈکشن یونٹ) کو 20000 روپے جرمانہ جبکہ ڈان بریڈ اور بریڈ اینڈ بی اونڈ (پراڈکشن یونٹ )کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

پنجاب فوڈٖ اتھارٹی کی ٹیموں نے انٹر کالج کیفے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو جوس کے گندے جگوں ،اشیاء کو اخبارات میں لپیٹنے اور ناقص جسمانی صفائی کی بنا پر 20000 جرمانہ اور سیل کرنے کا آخری انتباہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہی پوسٹ گریجویٹ کیفے لاہور کو گندی دیواروں اور برتنوں،اشیاء کو اخبارات میں لپیٹنے ،کچن میں فالتو سامان کی موجودگی پر 25000 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ سیل کرنے کا آخری انتباہ بھی جاری کیا ۔شالیمار بیگم پورہ میں راجہ اینڈ سنز بیکری کو 7500 روپے جرمانہ جبکہ ندیم سویٹس (پراڈکشن یونٹ )کو سرکاری حکم پر ڈی سیل اور تین دن کے اندر غلطیوں کو درست کرنے کے اورپراڈکشن کو درستگی تک بند رکھنے کا حکم دیا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈاکٹر جوس کارنر کو نیلے ڈرمز کے استعمال پر 13000 روپے جرمانہ اور نیلے ڈرم کو ختم کرنے کا آخری انتباہ بھی جاری کیا ۔داروغہ والا میں شیرِ پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز کو کھلی ہوئی نالیوں ،اشیاء کو اخبارات میں لپیٹنے اور ناقص جسمانی صفائی کی بنا پر 7000 روپے جرمانہ جبکہ گجر ملک شاپ کو لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی ۔بادامی باغ میں علی ہجویر ی نان شاپ کو زائد المیعاد بوتلوں کی فروخت پر 20000 روپے جرمانہ اور زائد المعیاد بوتلوں کو تلف کر دیا ۔ اقصیٰ چوک میں مریم فوڈز اینڈ کیٹرنگ کوہاتھ دھونے کی سہولت نہ ہونے ،ناقص جسمانی صفائی ،اشیاء کو نہ ڈھانپنے کے باعث 7000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں اسامہ فوڈز کوتیل بدلی کے ریکارڈ نہ ہونے پر 8000 روپے جرمانہ اور چھ دن کے اندر حالات بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…