راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پرسیزفائرکی پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔
منگل کے روز بھی بھارتی فوج کی جانب سے رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 25سالہ اشفاق زخمی ہوگیا اور زخمی ہونے والےشخص کو ہسپتال منتقل کیاگیاتووہ وہاں پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔