منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام ترکوششیں ناکام،جاوید ہاشمی ششدر

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں گورنرپنجاب کے بیٹے آصف رفیق رجوانہ کوٹکٹ دینے کافیصلہ کرلیاہے اوران کوآئندہ عام انتخابات میں الیکشن مہم چلانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔

ملتان کےحلقہ این اے 149سے 2008میں مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ نشت جیتی تھی اور2013کے انتخابات میں بھی جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے ٹکٹ پریہاں سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ اب یہاں آزاد امیدوارسردارعامرڈوگرنے یہ نشت جیتی ہے اورتحریک انصاف کے سابق رہنمامخدوم جاوید ہاشمی کوضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی بالواسطہ حمایت سے شکست دی تھی اورن لیگ کی قیادت نے اپنے کارکنوں کومخدوم جاوید ہاشمی کی حمایت کرنے کی ہدایت کی تھی ۔مخدوم جاوید ہاشمی جوکہ تحریک انصاف کواب چھوڑچکے ہیں اوران کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ دوبارہ ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں اوراسی حلقے سے عام انتخابات ن لیگ کے ٹکٹ پرلڑیں گے ۔ن لیگی ذرائع کے مطابق آصف رجوانہ کواین اے 149سے ٹکٹ دینے کاگرین سگنل دے دیاگیاہے حالانکہ مخدوم جاوید ہاشمی بھی اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوارکےلئے ٹکٹ کے امیدوارتھے ۔ذرائع نے بتایاکہ اب کی بارمخدوم جاوید ہاشمی کواین اے 149سے ٹکٹ نہیں دیاجارہاہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…