لاہور(آئی این پی) ٹوٹی ہوئی ٹانگ اور کولہے میں ڈالنے والے راڈ، پلیٹیں اور گولہ کے ناقص اور جعلی ناموں سے فروخت ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی سٹنٹ کے بعد ناقص اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ اور کولہے میں ڈالنے والے راڈ، پلیٹیں اور گولہ کے ناقص اور جعلی ناموں سے ہسپتالوں میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملی بھگت سے مقامی میٹریل کو غیر ملکی ظاہر کر کے فروخت کیا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں واقع ایک فیکٹری میں سرجیکل کا سامان تیار کر کے غیر ملکی کمپنیوں کا لیبل لگا کر لاہور کے ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں پر فروخت کیا جا رہا ہے ناقص سرجیکل سامان کے باعث کچھ عرصہ بعد ہی پیپ پڑ جاتی ہے اور دوبارہ آپریشن کرنا پڑتا ہے ۔