اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت سرمایہ کاری کے مستقبل کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت سرمایہ کاری کے لئے دانیال عزیز اور طلال چودھری کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے ایک وزارت کے لئے دو امیدوار سامنے آ گئے ہیں اور دونوں امیدوار بڑھ چڑھ کر وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کا دفاع سپریم کورٹ کے باہر کرنے
میں مصروف ہیں ۔ پانامہ سکینڈلز میں شریفوں کا دفاع کرنے پر طلال چودھری اور دانیال عزیز نے نواز شریف کے دل میں گھر کر لیا ہے وزارت سرمایہ کاری محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے پر خالی ہوئی ہے اور اس وزارت کے حصول کے لئے دانیال عزیز اور طلال چودھری کی لابیاں سرگرم عمل ہیں ۔ جنہوں نے وزیر اعظم کو مخمصہ میں ڈال دیا ہے جنہوں نے اب یہ فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔