ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

سستی بجلی مہنگے داموں کیسے فروخت ہوتی رہی ؟ 

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شہریوں سے اربوں روپے اضافی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے عوام سے لوٹی رقم واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام سے کے الیکٹرک نے اربوں روپے اضافی وصول کر لیے۔

وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے نیپرا کو خط لکھ ڈالا۔وفاقی سیکرٹری نے چیئرمین نیپرا کو بتایا کہ بجلی کے نرخوں کا درست تعین نہ کیے جانے کی وجہ سے کراچی کے شہریوں سے 62 ارب روپے زائد وصول کیے گئے۔ملٹی ایئر ٹیرف کے نظام کے تحت بجلی کے نرخوں کا تعین ہر 3 ماہ بعد ایندھن پر آنے والی لاگت اور تقسیم و ترسیل کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاہم کے الیکٹرک کے تقسیم و ترسیل کے نقصانات کو زیادہ ظاہر کر کے سستے ایندھن کے ثمرات کو شہریوں تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ نیپرا ان بے ضابطگیوں کو دور کر کے عوام کا پیسہ واپس کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…