لاہور ( این این آئی)ہائیکورٹ کا تین بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ ،ایسا کیا ہوا کہ احاطہ عدالت میں چیخ و پکار بلند ہو گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دیئے ،بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار ،احاطہ عدالت میں چیخ و پکار کرتے رہے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے صفیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار خاتون کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خاوند ناصر محمود نے بچوں کو زبردستی چھین لیا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت کا عبداللہ،مقدس ، آمنہ کو باپ سے لیکر ماں کے حو الے کرنے کاحکم دے دیا۔فیصلے کے بعد ماں زبردستی بچوں کو اپنے ساتھ لے گئی، بچے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے رہے