اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے تحریک انصاف کے رکن شہریارآفریدی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع ہونے کا نوٹیفیکشن موصول ہونے کے باوجود اس بارے میں انھیں آگاہ نہ کرنے پر اسمبلی کے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا اعلان کردیا۔
سپیکر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کے شہریار آفریدی کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ اس امر کا اظہار انھوں نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہریا ر آفریدی نے گیارہ نومبر 2016کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کروادیئے تھے اس کی مجھے شہریار آفریدی نے رسیدیں بھی دکھائی ہیں جمعہ کو اس بارے میں الیکشن کمیشن نے ان کی کنیت کو بحال بھی کردیا تھا تاہم مجھے قومی اسمبلی سکرٹریٹ نے اصل صورتحال سے لاعلم رکھا سپیکر نے اس کے زمہ دار افسر اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقا ت اور کاروائی کا اعلان کردیا ہے۔