منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور مودی کی بین الاقوامی سازش ،تحریک انصاف کے اہم رہنما نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(آئی این پی )سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدربیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 1991میں بھی مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا تھا ،اُس وقت بھی پاکستان میں نواز شریف وزیر اعظم تھا ،اُس کے بعد 1996میں میں تاریخ کا سب سے کم عمر وزیر اعظم بنا تھا ،اب بین الاقوامی سازش کے تحت مودی اور نواز شریف نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو انتخابات میں ہرایا ہے،2017پاکستان میں (ن) لیگ اور آزاد حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا،

فاروق حیدرنے خود بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دو لیے ہیں ،حکومت کو چھ ماہ کا وقت دیا تھا جو اب گزر چُکا ہے۔عوامی قوت اور طاقت سے لوگوں کے حقوق کا دفا ع کریں گے ،میں جہاں کشمیر کی آزادی کے لیے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کر رہا ہوں۔تو دوسری طرف میں آزاد کشمیر کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے،ریاست کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی اپنی بھرپور جدوجہد کر رہا ہوں۔میرپور میرا شہر ہے اور میں میرپور کا نمائندہ ہوں۔میرپور کو ہر دور میں حکمرانوں نے نظر انداز کر کے یہاں پر کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا ۔اقتصادی ترقی میں تاجروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔میری شدید خواہش تھی کہ انجمن تاجراں میرپور ایک ہو جائے ۔آج یہ خواہش پوری ہو گئی۔میری توقع ہے کہ مرکزی انجمن تاجراں میرپور کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔۔ان خیالات کا اظہا ر اُنھوں نے مرکزی انجمن تاجراں میرپور کی تقریب حلف برداری بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیر سٹر سلطان محمود چوہدری جب تقریب میں پہنچے تو اُ ن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں۔ڈھول کی تھاپ پر نوجوان تاجر رقصاں رہے۔

انجمن تاجراں کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں میرپور کے تاجروں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت نومنتخب صدر راجہ خالد خان نے کی،اس موقعہ پر سرپرست اعلیٰ اکرم جنجوعہ ،چئیر مین مجلس عاملہ حاجی صابر ،چئیر مین سپریم کونسل ماواں شبیر ،صدر راجہ خالد ،جنرل سیکرٹری قاضی ارشد ،چیف آرگنائزر فیاض بٹ ،ڈپٹی چیف آرگنائزر چوہدری وحید پوٹھی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد منیر ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں محمد شفیق،سیکرٹری اطلاعات راجہ محمد اشتیاق ،نائب صدور چوہدری محمد مالک ،چوہدری محمد معروف ،چوہدری عدالت ،مرزا اعجاز ،چوہدری احسان ،چوہدری سلمان ،اخلاق خلجی ،چوہدری احسن اور دیگرنے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔چیف آرگنائزر فیاض بٹ نے سپاس نامہ پیش کیا۔جبکہ راجہ خالد خان ،قاضی ارشد محمود ،حاجی صابرنے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ میرپورآزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں سے اربوں میں ٹیکس جمع ہوتا ہے۔انجمن تاجراں کو ہم نے ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے۔اب اس کے بعد چیمبر اینڈ کامرس کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔میں پانچ سال وزیر اعظم رہا ،وکیل بھی ہوں متاثرین منگلا ڈیم بھی ہوں۔

اس کے باوجود میں نے اور میری فیملی نے آج تک ایم ڈی اے سے ایک پلاٹ بھی آلاٹ نہیں کروایا ۔میرے دور وزارت میں بیس ہزار پلاٹ آلاٹ کیے گے۔میں نے پلاٹ اس لیے نہیں آلاٹ کروایا کیونکہ میں لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتا ہوں۔لوگوں کے حقوق کی جدوجہد وہی شخص جرات کے ساتھ کرتا ہے۔جس کا اپنا دامن صاف ہو۔میں نے اپنے دور وزارت میں وزیر اعظم کا پندرہ فیصد استحقاق بھی ختم کروا دیا تھا۔اپنے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ہائڈور پروجیکٹس شروع کیے جس میں جاگراں اور لیپہ پروجیکٹ شامل تھے۔صنعتی انقلاب کے لیے میرپور اور بھمبر کو انڈسٹریل زون بنایا۔ایم ڈی اے سے اُدھار لے کر میرپور میں سوئی گیس لایا ۔لیکن اُس کے بعد حکمرانوں نے جان بوجھ کر میرپور کو گیس سے محروم رکھا۔بن خرماں سمیت میرپور کے جن سیکٹرز میں گیس نہیں ہے وہاں اور دیہاتی ائیریا میں گیس کی فراہمی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔1991میں بھی مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا تھا۔اُس وقت بھی پاکستان میں نواز شریف وزیر اعظم تھا۔اُس کے بعد 1996میں میں تاریخ کا سب سے کم عمر وزیر اعظم بنا تھا۔اب بین الاقوامی سازش کے تحت مودی اور نواز شریف نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو انتخابات میں ہرایا ہے۔2017پاکستان اور آزاد حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا۔میرپور میں اپنے دور حکومت میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے سٹرکات کو کشادہ کیا۔جس کی وجہ سے بڑے بڑے پلازوں کے مالکان میرے خلاف اکھٹے ہو گئے۔لیکن میں نے اس کے پرواہ نہ کی میرپور میں اس وقت گریٹر واٹر کے نام پر اربوں کی کرپشن ہو چُکی ہے۔گریٹر واٹر کا ٹھیکہ جس کمپنی کے پاس ہے۔

اُس کمپنی نے جناح ماڈل سیکنڈل میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے اور یہ کرپشن ثابت بھی ہو چکی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے الیکشن میں جو بڑے بڑے اعلانات کیے تھے اُن میں کرپشن کا خاتمہ بھی ایک اہم اعلان تھا۔مگر اب لگتا ہے۔فاروق حیدرنے خود بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دو لیے ہیں۔حکومت کو چھ ماہ کا وقت دیا تھا جو اب گزر چُکا ہے۔عوامی قوت اور طاقت سے لوگوں کے حقوق کا دفا ع کریں گے ۔بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میرپور کے تاجر اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ میرپور کے دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔میرپور میں جہاں دیگر مسائل ہیں۔وہاں پر لوڈ شیڈنگ بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔لوڈ شیڈنگ اگر ختم نہ ہوئی تو اس کیخلاف میرپور کی سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔میرپو رمیں میرپور کی سڑکات کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہیں۔میا ں محمد روڈ،حال روڈ ،اکبر روڈسمیت شہر کی اندورنی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔میرپور میں پارکنگ کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت کے سلسلہ میں دقت کا سامنا ہے۔اوورسیز کشمیریوں کو سہولیات فراہم کر کے اربوں کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔مگر افسوس اوورسیز کشمیریوں کو یہاں پر سہولیات دینے کے بجائے لوٹا جاتا ہے۔آج کی تقریب میں جن جن عہدے داران نے حلف لیا ہے میں اُن سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اُمید ہے آپ اپنے اپنے عہدوں پر بہترین انداز میں کام کر کے تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…