بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی کے داخلے یکم فروری سے شروع،میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ ایف اے /ایف اے سی طلبہ کے لئے نیاپروگرام متعارف کرادیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2017ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری2017ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ نئے سمسٹر میں یونیورسٹی نے گریجویٹ طلبہ کے لئے ڈہائی سالہ بی ایڈ پروگرام متعارف کردیاہے

جبکہ ایف اے /ایف اے سی طلبہ کے لئے چار سال اور ایم اے/ایم ایس سی طلبہ کے لئے پی ایڈ پروگرام کا دورانیہ اڑہائی سال مقرر ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم فروری سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ٗ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت کے مطابق پراسپیکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8۔بجے سے شام 6۔بجے تک کھلے رہیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔ داخلہ فارم اور مقررہ فیس فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے دستیاب ہوں گے۔کسی بھی پروگرام میں پہلے سے جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوادئیے گئے ہیں۔ اگر کسی طالب علم کو داخلہ فارم موصول نہ ہو تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کرکے یا میٹرک کا پرسپیکٹس لے کر اپنا داخلہ فارم کسی بھی بینک کی نامزد برانچ میں داخلہ فیس کے ہمراہ مقررہ تاریخ تک جمع کروا کر اضافی لیٹ فیس کی ادائیگی سے بچ سکتا ہے۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…