منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف چھاگئی،ایسا کام کردکھایا جوپاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدام کر رہی ہے ،حکومت نے ایک قانونی مسودہ تیار کیا ہے جس کے تحت صوبے کے تعلیمی اداروں میں پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے تحت بچوں کو سکول نہ بھجوانے پر والدین اور ورثاء کو روزانہ 100جرمانہ جبکہ 30دن قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اس قانون کے تحت والدین اپنے پانچ سال سے سولہ سال تک عمر کے بچوں کو سکول بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پرائمری سے سیکنڈری سکول تک تعلیم کی سہولت کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ’’مفت لازمی بنیادی اور ثانونی تعلیم‘‘ کے بل کا ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے اور یہ مسودہ جلد ہی ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔قانون کی رو سے حکومت مفت تعلیم کا بندوبست کرنے کی مکمل طور پر پابند ہو گی جبکہ والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروانے کے ذمہ دار ہوں گے اور وہ تعلیم مکمل ہونے تک اپنے بچوں کو سکول سے انہیں اٹھوا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…