بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ساہیوال جلسہ،عمران خان کیلئے ڈاکٹر سے سرٹیفیکیٹ بھی لیاگیا مگر۔۔۔! انتظامیہ دیکھتی رہ گئی اور کپتان روانہ،دلچسپ صورتحال

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساہیوال کا جلسہ بھی قصور کے جلسے کی طرح اختتام پر بدنظمی کا شکار ہو گیا،جلسے کی انتظامیہ نے مچھلی، کباب، چکن ونگز، تکے، گلاب جامن اور برفی سے عمران خان کی تواضع کرنا چاہی، کھانا حفظان صحت کے مطابق ہے، ڈاکٹر سے یہ سرٹیفکیٹ بھی لیا مگر کپتان کھائے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساہیوال کاجلسہ بھی قصور کے جلسے کی طرح اختتام پر بدنظمی کا شکار ہو گیا۔جلسہ ختم ہوا تو کپتان کے کھلاڑیوں نے ہورڈنگز اور فلیکسز پر دھاوا بول دیا اور مختلف پارٹی رہنماؤ ں کے ہورڈنگز اور فلیکسز اتار کر لے گئے۔اس دوران دھکم پیل اور خار دار تار میں الجھنے سے چاچا پی ٹی آئی اور بابا پی ٹی آئی بھی زخمی ہو گئے۔جلسے میں کپتان کی تواضع کے لئے متعدد پکوان بنائے گئے جنہیں عمران خان کھائے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔تاہم دیگر پارٹی رہنماں نے بعد ازاں کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…