راولپنڈی(آئی این پی) بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا
۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بھمبر کے قریب خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔آر پی جی سیون اور خودکار گرنیڈلانچر سے فائرنگ کی گئی ۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کے جواب میں منہ توڑ کاروائی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔