اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے گزشتہ 3سالوں میں 20کھرب 67ارب سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے صوبوں کو صرف 2کھرب 17ارب روپے سے دئیے گئے سب سے زیادہ1کھرب58ارب روپے پنجاب کو جبکہ سب سے کم 1ارب44کروڑ روپے بلوچستان کو د دئیے گئے۔دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران 19723.94ملین ڈالر
(20کھرب67ارب6کروڑ89لاکھ روپے پاکستانی ) غیر ملکی قرضہ حاصل کیا،جس میں سے صوبوں کو صرف 2071.47ملین ڈالر (پاکستانی2کھرب17ارب 9کروڑ روپے ) صوبوں کو دئیے گئے۔دستاویزات کے مطابق غیر ملکی قرضے کا سب سے زیادہ حصہ 1510.85ملین ڈالر(پاکستانی 1کھرب 58ارب روپے سے زائد) صرف پنجاب کو دئیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کو 55.22ملین ڈالر(5ارب 78کروڑ روپے سے زائد)بلوچستان کو13.80(پاکستانی 1ارب 44کروڑ روپے)ملین ڈالر () اور سندھ کو489.15ملین ڈالر(51ارب 26کروڑ روپے سے زائد)دئیے گئے۔