پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا اسمبلی نے فحش ویب سائٹ پرپابندی عائد کر نے کیلئے قرار دادمتفقہ منظور کر لی، رویت ہلال کمیٹی ایک مخصوص علاقے کی بجائے چاروں صوبوں کی گواہی کیلئے اور مردم شماری کیلئے فارم میں زبان اور قوم کے ساتھ دیگرکالفظ بھی لکھنے کے حوالے سے بھی قراردادیں منظور کر لی گئیں۔
جمعہ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی کے فخر اعظم وزیرنے پیش کی جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ اس وقت کئی موبائل فونز اور انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوان نسل فحش ویب سائٹ کے ذریعے بے راہ روی کاشکار ہورہی ہے اس لئے پی ٹی اے اس کو بندکرنے کے اقدامات اٹھائے،قومی وطن پارٹی کے معراج ہمایون اورشوکت یوسفزئی نے قرارداد کی مخالفت کی اسی طرح جماعت اسلامی کے محمدعلی کی دوقراردادوں کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔پہلی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاتھاکہ رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے ایسی قانون سازی کی جائے کہ رویت ہلال صرف ایک مخصوص علاقے کے بجائے چاروں صوبوں کی گواہی قبول کرے اسی طرح دوسری قرار داد میں وفاق سے مطالبہ کیاگیاکہ مارچ میں ہونیوالے مردم شماری کے دوران متعلقہ فارم میں زبان اور قوم کے ساتھ دیگرکالفظ بھی لکھاجائے ۔