کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز کے میزبان عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام ‘ایسا نہیں چلے گا پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم پیمرا احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات (26 جنوری) کی رات بھی عامر لیاقت کا پروگرام نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات عامر لیاقت حسین دوبارہ آن ایئر ہوئے اور
اس دوران انھوں نے پیمرا کی جانب سے اپنے پروگرام پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیمرا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ عامر لیاقت کے پروگرام کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں بول ٹی وی کی نشریات بند ہوگئیں، تاہم دیگر علاقوں میں شو بغیر کسی رکاوٹ کے نشر ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت حسین کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز کے میزبان عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام ‘ایسا نہیں چلے گا پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم پیمرا احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات (26 جنوری) کی رات بھی عامر لیاقت کا پروگرام نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات عامر لیاقت حسین دوبارہ آن ایئر ہوئے