ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے پاکستانی طالب علموں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے،قابل تحسین اقدام

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان کی جانب سے26جنوری2017کوسیریناہوٹل میں ’’ اسٹڈی اِن آسٹریلیا 2017‘‘ ایکسپو کا انعقاد کیا ۔ اے ای او ایجوکیشن ایکسپو میں طلبا ء و طالبا ت اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دنیا کی ناموریونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہا رکیا ۔اس موقع پر آسٹریلیا کی مشہور یونیورسٹیوں کے نمائندے بھی موجود تھے

جنہوں نے شرکاء کی بھر پور رہنمائی کی اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں طلباء و طالبات کے سوالوں کے جوابات د یتے ہوئے ان کو ماہرانہ را ئے دی ۔ یہ2017کے مرحلے کی پہلی ایکسپو ہے جس کا انعقاد اے ای او پاکستان کی جانب سے کیا گیا ۔اسلام آباد کے بعد ،28جنوری2017کو رمادہ ہوٹل ملتا ن، اور29جنوری 2017، ماون پِک ہوٹل ، کراچی، ہوٹل ون فیصل آباد اور پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ، پشاور میں کیا جائے گا ۔ طلباء و طالبات کو ان کے والدین کے ہمراہ ان ایکسپوز میں ضرور شرکت کرنی چاہئے کیونکہ داخلے اور کےئرےئر کونسلنگ بالکل مفت کی جاتی ہے ۔ آسٹریلیا کے قومی دن کی خوشی میں اے ای او پاکستان نے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جس میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔کیک کاٹنے کا مقصد آسٹریلیا کے قومی دن کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ اے ای او پاکستان کے ساتھ آسٹریلین یونیورسٹی کے الحاق پر خوشی کا اظہار کرنا بھی تھا۔اے ای او پاکستان گزشتہ20سالوں سے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی دلچسپی کے حامل والے طلباء و طالبات کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے ۔ یاد رہے،

معیاری تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش آسٹریلین ایجوکیشن آفس پاکستان ( اے ای او ، پاکستان )سٹوڈنٹس کے خوابوں کے مطابق وہ قدرتی حسن، وائلڈ لائف سفاری اور کھیلوں سے لیکر سب سے اہم ترین یونیورسٹیوں تک ہر وہ چیز فراہم کرتاہے جو دنیا بھر میں اپنی پہچان آپ ہیں۔ اے ای او پاکستان ، گلوبل ایجوکیشن سپیشلسٹ اور پاکستان میں آئلٹس ٹیسٹ سینٹر پاکستان بھر میں موجود ہیں جو سال میں دو مرتبہ ملک بھر میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد کے ذریعے پاکستانی طالبعلموں کو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…