پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

آئندہ 48گھنٹوں کے موسم کا احوال ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا 

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔  وادی کوئٹہ میں بھی آسمان سے وقفے وقفے سے سفید گالے گررہے ہیں۔  ناران میں اب تک چھ فٹ جبکہ شوگراں میں چار فٹ برف پڑی چکی ہے، لواری ٹاپ بھی ایک بارپھر برف سے ڈھگ گئی ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں،

آئندہ 48 گھنٹے کے دوران مزید برف پڑنے کا امکان ہے۔کہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر پڑی برف کی سفید چادر ، تو کہیں ، آسمان سے گرتے روئی کے سفید گالے ،،جاڑے کی شدت میں اضافہ ہونے لگا  ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، غذر میں وقفے وقفے سے جاری برفباری سے ہر شے پر سفید چادر تن گئی، ناران میں اب تک چھ فٹ جبکہ شوگراں میں چار فٹ برف پڑ چکی ہے جس کے باعث راستے بند اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں نے بھی سفید دوشالہ اوڑھ کر وادی کے حسین مناظر کو چار چاند لگا دیئے۔ وادی نیلم،راولاکوٹ،دھیرکوٹ،سدھن گلی ،کیل اوراٹھ مقام میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کوئٹہ میں بھی  آسمان سے گرتی برف ہر طرف چاندی بکھیر رہی ہے ، چمن ،زیارت اورقلات میں بھی ،ٹھٹھرتے موسم کاراج ہے ۔لواری، زیارت،عشریت سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں جاری برفباری سے معمولات زندگی معطل ہیں جبکہ لواری ٹنل بھی بدستور بند ہے۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی برفباری کا یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں دو سے 3 روز تک بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر مزید برف پڑنے کا امکان ہے ۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…