اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جلال پوربھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں نابینا شخص خادم حسین ولد نعمت علی کو واپڈا نےدولاکھ ستاسی ہزاز پانچ سو ستتر روپے(2,87,577 ) کا بل بھیج دیا حالانکہ نابینا شہری کے گھر کا ایک کمرہ ہے۔اس میں ایک بلب لگا ہوا ہے ۔گھر کی چار دیواری بھی نہیں ایک بلب کے علاوہ
گھر میں کوئی بھی بجلی سے چلنے والی چیز موجود نہیں ہے۔جس کا ایک ماہ کا بل واپڈا نے لاکھوں روپے بھیج دیا ہے نابینا شخص کا کہنا ہے۔ کہ وہ تو انتہائی غریب آدمی ہے۔کوئی کام کاج بھی نہیں کر سکتا گاوں کے لوگ اس کو کھانا دے جاتے ہیں۔ اور اس کی مدد بھی کرتے ہیں وہ اتنی بڑی رقم کا بل کہاں سے ادا کرئے گا جبکہ واپڈا کی طرف سے میٹر ریڈنگ کا آن لائن سسٹم موجودہونے کے باوجود اتنا بڑا بل بھیج دیا گیا۔