جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سچ ثابت،کہاں کہاں بارش ہوگی،تفصیلات جاری

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کوئٹہ (آئی این پی ) مغربی ہواؤں کا فعال سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی دوبارہ برف پڑنے لگی ، وادی ہنزہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھاربارش ہوئی کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، زیارت میں برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادراوڑھ لی قلات میں کم از کم درجہ حرارت مفنی 6 ، کوئٹہ اور بارکھان میں 3 ، ژوب میں 2 ، دالبندین میں 8 ، گوادر اور پسنی میں 17 ، جیونی میں 18 ، نوکنڈی اور لسبیلہ میں 11 ، سبی میں 4 ، خضدار 5 درجے سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نوشکی ، مستونگ ، قلات ، چمن اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری ہو گی۔ (آج ) منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے جبکہ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کا سلسلہ جاری رہا۔

استورکے میدانی اوربالائی علاقوں میں برف باری کے بعد واٹرچینل پربرف کی تہیں جم چکی ہیں اور لوگوں کوپانی کے حصول میں مشکلات کاسامناہے۔ دیامراورغذر میں برف سے بعض بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ہنزہ نگرمیں موسم سرما کی پہلی برف باری نے ہر منظرکواوربھی دلکش بنا دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ جبکہ واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق آئندہ ہفتے شدیدبارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث عوام کو این ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کی ہدایت کردی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…