جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان ریلوے میں انقلاب‘‘جدید ترین ٹرین انجن کتنی تعداد میں کس ملک سے پاکستان پہنچ گئے؟

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا سے درآمد کئے جانے والے 55 جدید ریل انجنوں میں سے 7 انجنوں میں مشتمل پہلی کھیپ کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ یہ انجن پیر 23 جنوری کو ریلوے حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انجن 4000 ہارس پاور کے

 

ہیں اور یہ ساہیوال بجلی گھر کو کوئلے کی فراہمی کے لئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ باقی 48 انجن بھی رواں سال پاکستان ریلوے کے حوالے کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ جون 2015 میں پاکستان ریلوے اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت جنرل الیکٹرک پاکستان ریلوے کو ڈیزل سے چلنے والے 55 انجن فراہم کرے گی جس سے ریلوے مین انقلابی اصلاحات ہوں گی۔4000 سے 4500 ہارس پاور کے یہ انجن ریلوے میں اب تک کے سب سے طاقتور انجن ہوں گے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر یونٹ کی قیمت 50 کروڑ روپے ہے تاہم صرف تین سالوں میں یہ اپنی قیمت چکا دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان انجنز کو درآمد کرنے کا اہم مقصد پنجاب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس تک کوئلہ پہنچانا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ان انجنوں میں سے 20 سے 22 ساہیوال، 10 جامشورو اور دیگر پاور پلانٹس کے لیے مختص کیے جائیں گےجبکہ دیگر 15 انجنوں کو مال گاڑیوں میں استعمال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…