لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ خلاف آتے دیکھ کر نوازشر یف بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں ‘نوازشر یف جب بھی لندن سے واپس آتے ہیں بڑا فیصلہ کر تا ہے ‘فروری کے پہلے ہفتے میں پانامہ کا کیس اپنے انجام کو پہنچتا دیکھ رہا ہوں ‘رانا ثناء اللہ خان اور خواجہ سعد رفیق کی باتوں کا
جواب دینا پسند نہیں کر تا ‘ملک میں بدترین کر پشن اور لوٹ مار رہی ہے ‘آنیوالے وقت تحر یک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کا ہی ہوگا ۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشر یف جب بھی لندن سے واپس پاکستان آتے ہیں تو وہ کوئی نہ کوئی بڑا فیصلہ کر تے ہیں اور اب بھی اگر نوازشر یف دیکھیں گے کہ پانامہ لیک کیس کا فیصلہ انکے خلاف آنیوالا ہے تو وہ کوئی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں میں سپر یم کورٹ سے تاریخی فیصلہ دیکھ رہا ہوں وہاں سے کر پشن کا تبوت نکلے گا ۔ ایک سوا ل کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشر یف کاروباری شخص ہے وہ سیاست اور حکومت میں بھی کوئی گھاٹے کا سوا کرتے ہیں اور نہ ہی آئندہ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان اور خواجہ سعد رفیق نوازشر یف کے درباری ہیں میں انکی باتوں کو جواب ہی دینا پسند نہیں کرتے لیکن وہ جو مر ضی کر لیں نوازشر یف کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔