منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمان کیخلاف بیان پرجے یو آئی(ف) کا شدید ردعمل،سید علی گیلانی پرسنگین الزام عائد کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جے یو آئی (ف) کے راہنماؤں نے حریت کانفرنس کے رہنماء سید علی گیلانی کے بیان پر تعجب ہوا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بیان کہیں اور سے جاری کیا گیا ہے ان کا یہ بیان انڈیا کو خوش کر نے والی بات ہے ،مولا نا فضل الرحمن نے تو کشمیر کا مسئلہ عالمی فورم پر اٹھا یا ہے جے یو آئی کے سر براہ نے پوری دنیا میں کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی سپورٹ کے لیئے ایک بھر پور اور مؤثر مہم چلائی ہے ۔
یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماؤں مولانا فضل علی حقانی ،مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری اور حاجی شمس الرحمن شمسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام ہر سال5 فروری کو ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے ریلیوں ، جلسوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے اور آنے والے 5فروی کو جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور جے یو آئی اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر ریلیاں اور جلوس نکالے گی انہوں نے کہاکہ علی گیلانی کا یہ بیان کسی کی خبر لگتا ہے اگر انہوں نے یہ بیان دیا بھی ہے تو یہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے کاموں میں مداخلت ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ہندو ذہنیت کو علی گیلانی سے زیا دہ جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کے بیان پر بہت سے بیانات دیئے جا سکتے ہیں اور ان سے بہت سے سوالات بھی کیئے جاسکتے ہیں لیکن جے یو آئی آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام سے اخلاص کی بنیاد پر ایسا کوئی دروازہ نہیں کھولنا چاہتی انہوں نے مشورہ دیا کہ علی گیلانی پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلوں پر اعتراض کر نے بجائے تحریک آزادی پر توجہ دیں جس کی کامیابی کے لیئے جے یو آئی کا ایک ایک کار کن دعا گو ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…