اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے واربرٹن کے رہائشی نوجوان کی مسقط جیل میں قید ہونے کا نوٹس لے لیا اور اس ضمن میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق واربرٹن کے رہائشی معذور محنت کش کا 26 سالہ بیٹا شاہد محمود گوجرانوالہ کے رہائشی انسانی سمگلر محمد جمیل گورائیہ کی زیر نگرانی ایک بیوٹی سیلون پر کام کرتا تھا۔
جب شاہد محمود نے وطن واپسی کیلئے اپنی اجرت کا مطالبہ کیا تو انسانی سمگلر محمد جمیل نے ایک عرب شہری سے مل کر چوری کا الزام لگا کر اسے عمان کی مسقط جیل میں بند کروا دیا جو تین ماہ سے حوالات میں بند ہے۔وزارت داخلہ نے بذریعہ ٹیلی فون شاہد محمود کے والد عبدالحمید سے رابطہ کرکے تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔