اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کتنے سال کے اندر دنیا کے 25 ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا!

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان دو سال کے اندر دنیا کے 25 ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا‘ عمران خان کی امریکہ میں دو مزید آف شور کمپنیاں سامنے آچکی ہیں ان کے گرد گھیرہ تنگ ہوچکا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ترقی کی دوڑ میں بھارت سے آگے نکل چکا ہے ملکی ترقی کے اعداد و شمار مثبت نظر آرہے ہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی جبکہ منصوبے سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غربت کی شرح بھی کم ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور وزیراعظم کی کوششوں سے ملک دو سال کے اندر دنیا کے پچیس ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں صبح کو کچھ اور شام کو کچھ کہتے ہیں۔ کل انہوں نے الیکشن کمیشن میں تحریری طور پر معافی مانگی ہے جبکہ امریکہ میں ان کی دو نئی آف شور کمپنیاں سامنے آچکی ہیں ان کے گرد شکنجہ کس دیا گیا ہے عمران اپنی کمزوری اور خفت مٹانے کے لئے دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ملازمین کے نام پر لوگوں کے خیرات اور زکوٰۃ کے پیسے ہیں جس پر وہ عیاشیاں کررہے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن میں تین وکیل بدلے انہوں نے شروع میں لوگوں کو گمراہ کیا اب لوگ اصل حقائق جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ پر کوئی قانون لاگو نہیں سمجھتا وہ اپنے آپ کو بالاتر سمجھتا ہے صوبہ کے پی کے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی اس لئے کہ وہاں پر کرپٹ لوگ حکومت کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آئین میں وزیراعظم کو استثنیٰ ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…