اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ ایک لیڈر ہے جو کوکین پی کر رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے، سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، کیا انقلاب کوکین پی کر آئے گا۔سینیٹرمشاہد اللہ خان کے بیان پر تحریک انصاف کے اراکین نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔پیرکے روزسینیٹ کااجلاس چیرمین میاں رضاربانی کی زیرصدارت ہوا۔ مشاہداللہ خان نےاجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ میں ہیروئن ، افیون اور چرس ڈالی جاتی ہے ،
مشاہداللہ خان نے کہاکہ جہاں دل کے اسٹنٹ جعلی ہوں وہاں غیر معیاری سگریٹ کی بات کیاکرنا، پتا کیا تو معلوم ہوا کوکین پینے والے سورج یا بلب کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک لیڈر ہے جو رات کو کالا چشمہ پہن کر اجلاس کرتا ہے،ایک سیاسی لیڈر کوکین پیتا ہے اور وہ سارا دن ایک ہی بات کرتا رہتا ہے، سیاستدانوں کے سگریٹ پینے سے ملکی سیاست پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیاسی لیڈروں کے سگریٹ پینے پر تو مکمل پابندی ہونی چاہیے،سگریٹ اور سب نشوں پر پابندی ہونی چاہیے، آپ احتجاج کیوں کر رہے ہیں ، یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔