پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

بطورگورنر سندھ نامزدگی،مشاہداللہ خان کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی)مجھے سے ابھی تک گور نر سندھ کے نام پر مشاورت کیلئے کوئی رابط ہوا ہے اور نہ ہی میں خود کسی عہدے پر آنے کی خواہش کر تا ہوں فیصلہ وزیر اعظم نوازشر یف کر یں گے، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ نان ایشوز ہے مگر سپر یم کورٹ کمیشن بنا سکتی ہے ‘کمیشن بنے گا تو 560سے زائد لوگ کٹہرے میں آئیں گے جن ریٹائرڈ ججز ‘ریٹائرڈجر نیل سمیت اہم لوگوں کو بھی وہاں آنا پڑ یگا ‘ہم چاہتے ہیں کمیشن بنایا جائے تاکہ ہم سے سوالات کر نیوالوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوں ‘ لندن اور پاکستانی جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین آسمان کا فر ق نہیں ‘پانامہ لیک کا کیس سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے اب فیصلہ کہیں اور نے نہیں سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘پانامہ لیک کیس میں نوازشر یف کانام ہی نہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا کہ لندن میں ڈاکٹر فاروق قتل ہوئے اور وہاں سے ہی ایک گھر میں5لاکھ پاؤنڈ بر آمد ہوئے مگر دونوں کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں ہوئی اس لیے میں کہتاہوں کہ پاکستان اور لندن کے جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین وآسمان کا فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بی بی سی سمیت کسی کی رپورٹ سے کوئی خوفزادہ نہیں پانامہ کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی بجائے عدالتوں میں جائے اور وہاں جا کر ثبوت دیں ہم سپر یم کورٹ کا فیصلہ قبول کر یں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…