لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ نان ایشوز ہے مگر سپر یم کورٹ کمیشن بنا سکتی ہے ‘کمیشن بنے گا تو 560سے زائد لوگ کٹہرے میں آئیں گے جن ریٹائرڈ ججز ‘ریٹائرڈجر نیل سمیت اہم لوگوں کو بھی وہاں آنا پڑ یگا ‘ہم چاہتے ہیں کمیشن بنایا جائے تاکہ ہم سے سوالات کر نیوالوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوں ‘
لندن اور پاکستانی جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین آسمان کا فر ق نہیں ‘پانامہ لیک کا کیس سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے اب فیصلہ کہیں اور نے نہیں سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘پانامہ لیک کیس میں نوازشر یف کانام ہی نہیں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا کہ لندن میں ڈاکٹر فاروق قتل ہوئے اور وہاں سے ہی ایک گھر میں5لاکھ پاؤنڈ بر آمد ہوئے مگر دونوں کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں ہوئی اس لیے میں کہتاہوں کہ پاکستان اور لندن کے جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین وآسمان کا فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بی بی سی سمیت کسی کی رپورٹ سے کوئی خوفزادہ نہیں پانامہ کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی بجائے عدالتوں میں جائے اور وہاں جا کر ثبوت دیں ہم سپر یم کورٹ کا فیصلہ قبول کر یں گے ۔