پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری نے سنگین صورتحال اختیارکرلی،بڑے صوبے میں ہائی الرٹ

datetime 15  جنوری‬‮  2017

کوئٹہ (آئی این پی ) ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے منقطیع ہو گیا جبکہ بلوچستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ اسلام آباد اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت برقرار رہی جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چترال اور غذر میں شدید برفباری کے باعث دونوں شہروں کا زمینی راستہ آپس میں منقطع ہو گیا جب کہ سوات اور دیر میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ شدید سردی کے لپیٹ میں آگئی جس کے باعث بہتے ندی نالے اور آبشاریں جم کر برف بن گئیں ۔اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری اور ایبٹ آباد میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ خشک سالی کے خطرے سے دوچار بلوچستان میں گزشتہ روز شرو ع ہونیوالی برفباری کا سلسلہ دوسرے روز جاری رہاجبکہ کوئٹہ سمیت سرخاب، بوستان، قلات، زیارت، مستونگ، لورالائی میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری سے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ زیارت اور قلات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ مستونگ میں بھی لکپاس ٹنل برفباری کے باعث بند ہونے سے کوئٹہ سے کراچی اور تفتان جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ۔ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے صوبے بھر میں ہائی الرٹ کر کے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔کوئٹہ میں برفباری کے بعد فنی خرابی کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ گیس پریشر میں کمی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…