اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان نے 31جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے کیے جارہے ہیں ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین آئل (مٹی کا تیل) مہنگا نہیں کیے جارہے ۔
ان پر حکومت سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ، پٹرول کی قیمت ایک روپے 77پیسے اضافے کیساتھ 68روپے چار جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت روپے اضافے کیساتھ 77روپے 22پیسے ہوگئی ۔ وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر اوپر جارہی ہیں اور پاکستان میں اضافہ ناگزیر ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل! نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
15
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں