اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بے حسی کی انتہاء، سرکاری اسپتال کے صحن میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا،حکمران لمبی تان کرسوگئے

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور(این این آئی) اسے اسپتال انتظامیہ کی بے حسی کہا جائے یا پھر انسانیت کی تذلیل کہ مدیجی میں خاتون نے بستر نہ ملنے پر سرکاری اسپتال کے صحن میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے مضافاتی گاں کی رہائشی نسیمہ شر علاج کی غرض سے مدیجی کے سرکاری اسپتال پہنچی لیکن انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں بستر نہ دینے پر مریضہ 3 گھنٹے تک انتظار کرتی رہی اور پھر اسپتال کے صحن میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے صرف اس پر ہی بس نہ کیا بلکہ نسیمہ کے بچے کو تشویشناک حالت میں ہونے کے باوجود انکیو بیٹر میں رکھنے کے بجائے گھر بھیج دیا، غریب نسیمہ اپنے بچے کو مجبوری میں گدھا گاڑی پر گھر لے جانا پڑا جہاں اس نے اپنے بیٹے کو مقامی کلینک میں علاج کیلئے داخل کرادیا۔واضح رہے کہ شکار پور کا حلقہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا آبائی علاقہ ہے لیکن اس کے باوجود 60 ہزار کی آبادی والے اس شہر میں صرف ایک میٹرنٹی اسپتال ہے جس کے ڈاکٹرز اسپتال آنے کے بجائے اپنے پرائیویٹ کلینکس چلا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…