بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ضیا ء اللہ آفریدی کوالزامات لگانا مہنگا پڑ گیا،مشتاق غنی کا پلٹ کر وار

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ضیا ء اللہ آفریدی صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں پھر الزامات لگائیں ، جس پارٹی کے نشان پر انہوں نے انتخاب جیتا اسی کے سربراہ پر الزامات لگاتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے ، پاکستان تو دور کی بات پورے خطے میں خیبرپختونخوا احتساب کمیشن جیسے شفاف ادارے کی مثال نہیں ملتی ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو الزامات کی بجائے احتساب کمیشن یا نیب میں پیش کیا جائے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے بڑے لیڈر کو کوئی بے وقوف نہیں بنا سکتا ، ضیا ء اللہ آفریدی کے الزامات پر افسوس ہوا، عمران خان کی ہر بات پر نظر ہے ، ضیاء اللہ آفریدی کو اگر احتساب کمیشن کے کسی کمشنر پر اعتراض ہے کہ وہ کرپٹ ہیں تو عدالتیں موجود ہیں ، وہ عدالت جائیں ، ثبوت دیں اور اس کی کرپشن کو ثابت کریں ، ابھی ضیاء اللہ آفریدی پر خود کیس ہے انہیں عمران خان سے معافی کا مطالبہ کرنے کی بجائے خود ان سے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے ۔ مشتاق غنی نے کہا کہ ضیا ء اللہ آفریدی کو اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوکر عوام کی عدالت میں جانا چاہیے ،انہوں نے جس پارٹی کے نشان پر الیکشن جیتا اس کے سربراہ کے خلاف الزامات لگا رہے ہیں ۔

مشتاق غنی نے کہا کہ صوبائی احتساب کمیشن کو ڈیڑھ سال کام کرنے کا موقع ملا اتنے عرصے میں انہوں نے گڈ گورننس کی مد میں حکومت کے 85کروڑ روپے بچائے ،24ریفرنس بھیجے گئے ، صرف ضیاء اللہ آفریدی کا ریفرنس4ارب روپے کا ہے ، پاکستان تو دور کی بات پورے خطے میں ایسے احتساب کمیشن کی مثال نہیں ملتی جو حکومت کی دسترس سے دور ہو کر کام کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی کیس ہو تو کمیشن انہیں بھی ٹرائل کر سکتا ہے ، اداروں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، احتساب کمیشن کے افسران بھی اختلافات ہوں گے ،ا گر وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کوئی الزام ہے تو ان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت صوبائی احتساب کمیشن ،نیب یا دیگر احتساب کے اداروں میں لایا جائے ، ضیاء اللہ آفریدی پہلے استعفیٰ دیں پھر الزامات لگائیں ، صوبائی احتساب کمیشن سمیت کہیں بھی کرپشن نظر آتی ہے تو چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں ۔ (م ن)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…