ڈیووس(نیوزڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عرب سے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کی پیشکش کے بعد یورپ سے بھی بڑی دعوت مل گئی ، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے کسی سابق آرمی چیف اہم فورم پر مدعو کیا گیا ہے۔دلفریب نظاروں سے گھرے سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہرڈیووس کے حسین مقام پر سترہ سے بیس جنوری تک ورلڈ اکنامک فورم کا میدان سجے گا، جہاں دنیا بھر سے تقریباً 3 ہزار نمائندے اس فورم میں شرکت کریں گے۔
جہاں دنیا کے بہترین تھنک ٹینک بھی ہونگے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف بھی اس فورم میں شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 16، اور جنرل راحیل شریف 17 جنوری کو سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے، نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے جبکہ سابق آرمی چیف بھی چار سیشنز سے خطاب کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نواز شریف دہشت گردی کے خاتمے اور اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالیں گے اورراحیل شریف صاحب گلوبل سیکیورٹی چیلنجز اور سی پیک کے مواقعوں کو اجاگر کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیکیورٹی معاملات سمیت جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنے والی معاشی تبدیلیوں اور “ٹیرریزم ان ڈیجیٹل ایج” کے نام سے ہونے والے سیشن میں بھی بات کریں گے۔