اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات ہالینڈکی سفیر جینت سیپن نے کہا ہے کہ سی پیک میں تمام کمپنیوں کوحصہ لینے کے مواقع ملنے چاہئیں، گوادر بندرگاہ کی تعمیروترقی میں تعاون کی پیشکش کرچکے ہیں،مقبوضہ کشمیرسمیت جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سزائے موت مسائل کاحل نہیں،اس سزاء کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیدر لینڈ کی سفیر نے کہا کہ بلاگرز کے لاپتاہونے پر تشویش ہے، اپنی حکومت کی تشویش سے پاکستان کو آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں تمام کمپنیوں کوحصہ لینے کے مواقع ملنے چاہیءں، گوادر بندرگاہ کی ترقی کیلئے پاکستان کو پیشکش کر چکے ہیں۔