پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

نیا گورنر سندھ،اہم ترین نام سامنے آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)سندھ کیلئے نئے گورنر کیلئے اعلیٰ سطح پر صلاح مشورے کا سلسلہ جاری ہے تاحال کسی کے نام کا قرعہ فال نہیں نکلاہے،صدرممنون حسین،سابق سینیٹر خواجہ قطب الدین کو گورنر سندھ بنوانے کیلئے کوشاں ہیں،اس اہم معاملے پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،

سندھ میں پارٹی کے صوبائی صدر کا تعلق بدین سے ہے وہ اندرون سندھ سے گورنر کی نامزدگی کی خواہش رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین گورنر سندھ کیلئے سابق سینیٹر خواجہ قطب الدین کی نامزدگی چاہتے ہیں اور انہوں نے اعلیٰ سطح پر اپنی اس خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وزیراعظم محمد نوازشریف چاہتے ہیں کہ سندھ میں کسی ایسی شخصیت کو گورنر سندھ نامزد کیا جائے جس کے آنے سے وفاق اور سندھ کی حکمران جماعتوں کے تعلقات کار پر کوئی فرق نہ آئے،حتمی نامزدگی پر اعلان سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کو بلواسطہ طور پر اس نئے گورنر کے نام سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے،تاحال گورنر سندھ کی نامزدگی کیلئے قرعہ فال کسی کے نام بھی نہیں نکلا ہے،پارلیمانی پس منظر کی حامل سندھ کی کسی بااثر متحرک سیاسی شخصیت کو بھی گورنر سندھ نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…