جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے نے دوران پروازتفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کروادیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پی آئی اے نے دوران پروازتفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کروادیا ‘ ڈومیسٹیک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کروادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینزکی باکمال انتظامیہ کو اپنے مسافروں کا خیال آنا شروع ہوگیا ہے اوروہ مسافروں کولاجواب سروس کی فراہمی میں دلچسپی لینے لگی ہے اس کی ایک مثال اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی تفریح اورسہولیات کا نیا نظام متعارف کرانا ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرائم ڈومیسٹک پروازوں پر انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے
جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کے اس سسٹم میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ؐ، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…