ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن ہونیوالے ہیں‘کارکنان تیاری کرلیں ،اہم سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان تر ین نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں الیکشن ہونیوالے ہیں‘کارکنان تیاری کرلیں اس بار پوری تیاری کیساتھ الیکشن لڑیں گے۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور تمام اضلاع میں تنظیم سازی کی جارہی ہے۔تحریک انصاف الیکشن لڑنے کی سائنس کو سمجھ چکی ہے جبکہ 2013میں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے مگر اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے میں محنت کرنیوالوں کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا۔پانامہ کیس پر سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیاکہ نواز شریف پانامہ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور تمام ثبوت عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا جرم تسلیم کرنے سے انکاری ہیں‘ہم نے جس طریقے حکومت کیخلاف ثبوت اکٹھے کئے ہیں ، حکومت اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…