اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

15جنوری کوڈیرہ جلسہ میں اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)پاناما لیکس پرتحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کل 15جنوری بروز اتوار کو ڈیرہ غازی خان میں میدان سجے گا۔کرکٹ اسٹڈیم میں منعقد جلسہ میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔جلسہ میں بھرپورشرکت یقینی بنانے کیلئے جنوبی پنجاب بھرکی تنظیموں کو اہداف دئیے گئے ہیں۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان جلسہ میں اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی کا کہنا ہے کہ 15جنوری کو ہونے والا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا کررکھ دے گا۔موجودہ حکمران پاناما لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کے حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔اگر انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توجلسہ اندرون شہر میں جاکر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…