کراچی(آئی این پی)پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ’گورنر سندھ‘ بننے پر مبارکباد دی ہے، ا ن کا مذاق میں کیاجانے والا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد جاوید آفریدی کو معذرت کرنا پڑی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کو مذاق میں کیا جانے والا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے شاہد خان آفریدی کو نیا ’گورنر سندھ‘ بننے کی پیشگی مبارکباد دی۔ پوسٹ ہوتے ہی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ شاہد آفریدی کے مداحوں نے اس خبر کو سچ سمجھا اور بہت خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم ابھی 40 منٹ ہی گزرے تھے کہ جاوید آفریدی نے ایک دوسرا ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی دوسرے شاہد کا ذکر کر رہے تھے۔ تاہم پشاور زلمی کے سربراہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ دوسرا شاہد کون ہے؟ ۔