لاہور( این این آئی) صوبائی وزیربرائے سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاںکل ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے آفس میں مانیٹرنگ اسسٹنٹس میںموٹر بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔کل صوبہ کے تمام اضلا ع میں تقریبات کے دوران مانیٹرنگ اسسٹنٹس میں 1068 موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔جبکہ لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں صوبائی وزیر برائے سکول ایجو کیشن رانا مشہود احمد خاں مانیٹرنگ اسسٹنٹس میں موٹر بائیکس تقسیم کریں گے۔